سورہ لیل: آیت 14 - فأنذرتكم نارا تلظى... - اردو

آیت 14 کی تفسیر, سورہ لیل

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ

اردو ترجمہ

پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faanthartukum naran talaththa

آیت 14 کی تفسیر

فانذرتکم نارا تلظی (14:92) ” پس میں نے تم کو خبردار کردیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے “۔ اور یہ بھڑکتی ہوئی آگ ہر کسی کے لئے نہیں ہے ، بلکہ یہ تو بھڑکائی گئی ہے۔

آیت 14{ فَاَنْذَرْتُکُمْ نَارًا تَلَظّٰی۔ } ”دیکھو ! میں نے تمہیں خبردار کردیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے۔“ جہنم تو بھوکے شیر کی طرح اپنے شکار کی تاک میں ہے : { نَزَّاعَۃً لِّلشَّوٰی - تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَتَوَلّٰی۔ } المعارج ”وہ کلیجوں کو کھینچ لے گی۔ وہ پکارے گی ہر اس شخص کو جس نے پیٹھ موڑ لی تھی اور رخ پھیرلیا تھا۔“

آیت 14 - سورہ لیل: (فأنذرتكم نارا تلظى...) - اردو