سورۃ الکوثر: آیت 2 - فصل لربك وانحر... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورۃ الکوثر

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنْحَرْ

اردو ترجمہ

پس تم اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fasalli lirabbika wainhar

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2 { فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ۔ } ”پس آپ ﷺ اپنے رب کے لیے نماز پڑھا کیجیے اور قربانی کیا کیجیے۔“ نحر کے لغوی معنی اونٹ ذبح کرنے کے ہیں۔ اس آیت میں جن دو احکام کا ذکر ہے ان دونوں پر عیدالاضحی کے دن عمل ہوتا ہے۔ یعنی عید الاضحی کے دن پہلے مسلمان نماز پڑھتے ہیں اور پھر جانور قربان کرتے ہیں۔

آیت 2 - سورۃ الکوثر: (فصل لربك وانحر...) - اردو