سورہ کافرون: آیت 3 - ولا أنتم عابدون ما أعبد... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورہ کافرون

وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ

اردو ترجمہ

اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wala antum AAabidoona ma aAAbudu

آیت 3 کی تفسیر

آیت 3{ وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ۔ } ”اور نہ تم پوجنے والے ہو اسے جسے میں پوجتا ہوں۔“ اس آیت میں ان کے تمام معبودوں کی نفی کردی گئی ہے۔ وہ لوگ اللہ کی پرستش تو کرتے تھے لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے دیوی دیوتائوں کی پوجا کے بھی قائل تھے۔ اس پس منظر میں ان پر واضح کیا جا رہا ہے کہ جس طرح میں خالص اللہ کی بندگی کرتا ہوں ‘ اس طرح تم لوگ صرف اور صرف اس کی پرستش نہیں کرتے ہو۔ چناچہ تمہاری اس انداز کی پرستش تمہارے اپنے خود ساختہ معبودوں کی پرستش تو ہوسکتی ہے ‘ ایک اللہ کی پرستش نہیں ہوسکتی۔

آیت 3 - سورہ کافرون: (ولا أنتم عابدون ما أعبد...) - اردو