سورہ انشقاق: آیت 9 - وينقلب إلى أهله مسرورا... - اردو

آیت 9 کی تفسیر, سورہ انشقاق

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا

اردو ترجمہ

اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wayanqalibu ila ahlihi masrooran

آیت 9 کی تفسیر

وینقلب .................... مسرورا (9:84) ” اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا “۔ یعنی ان لوگوں کی طرف جو اس سے پہلے جنت میں جاچکے ہوں گے۔ اس انداز تعبیر سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں بھی ہم خیال لوگ آئے ہوں گے۔ اور ہر شخص اپنے صالح اہل و عیال اور دوستوں میں ہوگا۔ نجات پانے والے شخص کی تصویر کشی اسی طرح ہے کہ یہ یاروں ، دوستوں اور اپنے خاندان والوں کی طرف فرحاں و شاداں جارہا ہوگا اور اسے نجات اور ملاقات کی دوہری خوشی ہوگی اور پھر جنتوں میں۔

یہ تو تھی دائیں بازو والوں کی صورت حالات ، اس کے مقابلے میں بالکل ایک مختلف صورت حالات بھی ہے ان لوگوں کی جو پکڑے جائیں گے ، اپنے برے اعمال کی پاداش میں۔ یہ لوگ تو اپنا اعمال نامہ لینا بھی نہ چاہیں گے۔

آیت 9{ وَّیَنْقَلِبُ اِلٰٓی اَہْلِہٖ مَسْرُوْرًا۔ } ”اور وہ لوٹے گا اپنے گھر والوں کی طرف شاداں وفرحاں۔“ عدالت کے کٹہرے سے وہ شخص جب اپنے ان اہل و عیال ‘ رشتہ دار اور ساتھیوں کی طرف واپس لوٹے گا جو اسی کی طرح معاف کیے گئے ہوں گے تو بہت خوش ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے میری بھی خلاصی ہوگئی۔

آیت 9 - سورہ انشقاق: (وينقلب إلى أهله مسرورا...) - اردو