سورہ انشقاق: آیت 3 - وإذا الأرض مدت... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورہ انشقاق

وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ

اردو ترجمہ

اور جب زمین پھیلا دی جائے گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waitha alardu muddat

آیت 3 کی تفسیر

واذا الارض مدت (3:84) ” اور جب زمین پھیلا دی جائے گی “۔ یہ بھی ایک جدید منظر اور مفہوم ہے۔ زمین کے پھیلنے اور اس کی لمبائی کا مفہوم کیا ہے ؟ یعنی وہ قوانین قدرت معطل ہوجائیں گے جو اس زمین کو کنٹرول کرتے ہیں اور جو اسے اس کی موجودہ شکل میں قائم رکھتے ہیں۔ یعنی موجودہ گول یا بیضوی شکل میں قائم رکھتے ہیں۔ انداز کلام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زمین کے اندر یہ تبدیلی باہر کے عوامل سے پیدا ہوگی کیونکہ اس کے لئے صیغہ مجہول استعمال ہوا ہے یعنی لفظ مدت۔

آیت 3 - سورہ انشقاق: (وإذا الأرض مدت...) - اردو