سورہ انشقاق: آیت 25 - إلا الذين آمنوا وعملوا الصالحات... - اردو

آیت 25 کی تفسیر, سورہ انشقاق

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ

اردو ترجمہ

البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Illa allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati lahum ajrun ghayru mamnoonin

آیت 25 کی تفسیر

عربی زبان میں اسے استثنائے منقطع کیا جاتا ہے۔ اس لئے کہ کفار کو جو ناگوار اور سیاہ خوشخبری دی گئی ہے یا سیاہ وارنٹ دیا گیا ہے اس میں اہل ایمان کو شامل ہی نہ تھے ، لیکن اس استثنائی انداز سے مقصود یہ ہے کہ جن لوگوں کو مستثنیٰ کیا گیا وہ بہت ہی خوش قسمت ہیں۔

اور اجر غیر ممنون کیا ہے ، وہ جو ختم نہ ہو ہمیشہ باقی رہنے والا دائمی اجر۔ اس فیصلہ کن ضرت پر یہ سورت ختم ہوتی ہے۔ یہ ایک مختصر سورت ہے ، چند سطری لیکن وسیع اور فکر انگیز موضوعات بحث پیش کرتی ہے۔

آیت 25{ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوالصّٰلِحٰتِ لَہُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۔ } ”البتہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ‘ ان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔“ مَنَّ یَمُنُّ مَنًّاکے لغوی معنی کسی چیز کو کاٹ دینے کے ہیں۔ ظاہر ہے جب کسی چیز کو کاٹ دیا جاتا ہے تو اس کی انتہا ہوجاتی ہے۔ چناچہ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْن سے مراد ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا۔

آیت 25 - سورہ انشقاق: (إلا الذين آمنوا وعملوا الصالحات لهم أجر غير ممنون...) - اردو