سورہ انشقاق: آیت 24 - فبشرهم بعذاب أليم... - اردو

آیت 24 کی تفسیر, سورہ انشقاق

فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

اردو ترجمہ

لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fabashshirhum biAAathabin aleemin

آیت 24 کی تفسیر

فبشرھم ............ الیم (24:84) ” لہٰذا ان کو درد ناک عذاب کی بشارت دے دو “۔ کیا ہی بری خوشخبری ہے جس میں کوئی مسرت نہیں ، جس کو پانے والا پسند ہی نہیں کرتا۔ نہ ایسی خوشخبری کا کوئی انتظار کرتا ہے۔ اور اہل ایمان جو تکذیب نہیں کرتے۔ ان کے لئے کیا کیا تیاریاں ہیں ؟ جو عمل صالح کے ذریعہ قیامت کی تیاریاں کرتے ہیں تو اسے تکذیب کرنے والوں کے انجام سے مستثنیٰ کرکے پیش کیا جاتا ہے۔

آیت 24 - سورہ انشقاق: (فبشرهم بعذاب أليم...) - اردو