سورہ انشقاق: آیت 23 - والله أعلم بما يوعون... - اردو

آیت 23 کی تفسیر, سورہ انشقاق

وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ

اردو ترجمہ

حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

WaAllahu aAAlamu bima yooAAoona

آیت 23 کی تفسیر

آیت 23{ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ۔ } ”اور اللہ کو خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ اپنے اندر کیا بھرے ہوئے ہیں۔“ عام طور پر اس آیت کے بارے میں یہی سمجھا گیا ہے کہ اس میں انسان کے مال و دولت جمع کرنے کی طرف اشارہ ہے ‘ لیکن دراصل اس سے دلوں اور سینوں کی گندگی مراد ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ان لوگوں کے سینے کفر ‘ عداوت ‘ بغض ‘ حسد ‘ تکبر وغیرہ کی غلاظتوں سے بھرے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے یہ اللہ کی آیات کو پہچان لینے کے بعد بھی ان کی تکذیب کر رہے ہیں۔

آیت 23 - سورہ انشقاق: (والله أعلم بما يوعون...) - اردو