سورہ انشقاق: آیت 17 - والليل وما وسق... - اردو

آیت 17 کی تفسیر, سورہ انشقاق

وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ

اردو ترجمہ

اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waallayli wama wasaqa

آیت 17 کی تفسیر

والیل وما وسق (17:84) ” اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے “۔ رات اور اس میں جو کچھ جمع ہوتا ہے ، اور جن چیزوں کو وہ اٹھالیتی ہے۔ نام لیے بغیر ہر معلوم ونامعلوم چیز جو رات کے پردے میں آجاتی ہے جو کچھ رات میں جمع ہوتا ہے ، جن چیزوں کو وہ سینے سے لگالیتی ہے۔ ان میں تمام چیزیں ، تمام زندہ مخلوق ، تمام جذبات اور تمام خفیہ جہان آجاتے ہیں۔ وہ تمام چیزیں جو زمین پر چلتی ہیں یا جو انسانی ضمیر میں خفیہ طور پر جاری وساری ہیں۔ غرض را ہوار خیال دور تک جاکر واپس ہوتا ہے اور انسانی فکر اور سوچ ان تمام مناظر کا احاطہ نہیں کرسکتی جو قرآن کے اس مختصر سے فقرے کا مدلول ہیں۔

والیل وما وسق (17:84) ” قسم ہے رات کی اور ان چیزوں کی جو وہ کچھ سمیٹ لیتی ہے “۔ جس سے انسانی شعور پر خضوع وخشوع اور خوفناک اور مہیب سکون کی حالت طاری ہوجاتی ہے اور یہ حالت شغق اور رات کے چھانے کی حالت سے ہم آہنگ ہے۔

آیت 17 - سورہ انشقاق: (والليل وما وسق...) - اردو