سورہ اخلاص: آیت 3 - لم يلد ولم يولد... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورہ اخلاص

لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ

اردو ترجمہ

نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Lam yalid walam yooladu

آیت 3 کی تفسیر

آیت 3{ لَمْ یَلِدْ لا وَلَمْ یُوْلَدْ۔ } ”نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا۔“ یعنی نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔ یہ نکتہ سورة الجن میں بایں الفاظ واضح فرمایا گیا : { مَا اتَّخَذَ صَاحِبَۃً وَّلَا وَلَدًا۔ } ”اس نے اپنے لیے نہ کوئی بیوی اختیار کی ہے اور نہ کوئی اولاد“۔ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا قرار دیتے ہیں اور یہودیوں کے بعض فرقے حضرت عزیر علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا مانتے تھے۔ مشرکین عرب فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں بتاتے تھے۔ اس آیت میں ایسے تمام عقائد باطلہ کی نفی کردی گئی ہے۔

آیت 3 - سورہ اخلاص: (لم يلد ولم يولد...) - اردو