سورہ حمزہ: آیت 6 - نار الله الموقدة... - اردو

آیت 6 کی تفسیر, سورہ حمزہ

نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ

اردو ترجمہ

اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Naru Allahi almooqadatu

آیت 6 کی تفسیر

آیت 7{ الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْئِدَۃِ۔ } ”جو دلوں کے اوپر جا چڑھے گی۔“ یعنی اس آگ کی حدت اور تپش انسان کی جلد سے زیادہ اس کے دل پر اثر انداز ہوگی۔ بہرحال آج جب انسان خود Infra red Rays اور Ultra violet Rays سمیت آگ اور حرارت کی رنگا رنگ اقسام ایجاد کرچکا ہے اس کے لیے ”حُطَمَہ“ کی مذکورہ خصوصیت کو سمجھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ ایک صاحب نے خیال پیش کیا ہے کہ حُطَمَۃ ایٹمی حرارت کی کوئی شکل ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایٹم سے جو حرارت پھیلتی ہے وہ براہ راست آگ نہیں ہوتی لیکن انسان کے وجود کو چیرتی چلی جاتی ہے۔

آیت 6 - سورہ حمزہ: (نار الله الموقدة...) - اردو