سورہ حمزہ: آیت 4 - كلا ۖ لينبذن في الحطمة... - اردو

آیت 4 کی تفسیر, سورہ حمزہ

كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ

اردو ترجمہ

ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kalla layunbathanna fee alhutamati

آیت 4 کی تفسیر

آیت 4{ کَلَّا لَـیُنْبَذَنَّ فِی الْْحُطَمَۃِ۔ } ”ہرگز نہیں ‘ وہ تو یقینا جھونک دیا جائے گا حطمہ میں۔“ حُطَمَۃ : حَطَمَسے ہے ‘ یعنی توڑ ڈالنے والی ‘ پیس ڈالنے والی ‘ چور چور اور ریزہ ریزہ کردینے والی۔ یہ دوزخ کے ایک خاص طبقے کا نام ہے جس کی آگ اتنی تیز ہوگی کہ اس میں جو شے بھی ڈالی جائے گی اس کو آنِ واحد میں پیس کر رکھ دے گی۔

آیت 4 - سورہ حمزہ: (كلا ۖ لينبذن في الحطمة...) - اردو