سورہ حمزہ: آیت 2 - الذي جمع مالا وعدده... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورہ حمزہ

ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۥ

اردو ترجمہ

جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allathee jamaAAa malan waAAaddadahu

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2{ نِ الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَہٗ۔ } ”جو مال جمع کرتا رہا اور اس کو گنتا رہا۔“ جس نے اپنی زندگی اور زندگی کی ساری جدوجہد مال کمانے اور اس کا حساب رکھنے میں برباد کردی۔ وہ یہی سوچ سوچ کر خوش ہوتا رہا کہ اس ماہ میرے اکائونٹس میں اتنے فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال میرے اثاثہ جات اس قدر بڑھ گئے ہیں۔

آیت 2 - سورہ حمزہ: (الذي جمع مالا وعدده...) - اردو