سورہ الحجر: آیت 86 - إن ربك هو الخلاق العليم... - اردو

آیت 86 کی تفسیر, سورہ الحجر

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلْخَلَّٰقُ ٱلْعَلِيمُ

اردو ترجمہ

یقیناً تمہارا رب سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna rabbaka huwa alkhallaqu alAAaleemu

آیت 86 کی تفسیر

آیت 86 اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِيْمُ وہ جو پیدا کرنے والا ہے اپنی مخلوق کو خوب جانتا بھی ہے۔ سورة الملک میں فرمایا گیا : اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ ”کیا اسی کے علم میں نہیں ہوگا جس نے پیدا کیا ؟ بلکہ وہ تو نہایت باریک بین باخبر ہے“۔ کسی مشین کو بنانے والا اس کے تمام کل پرزوں سے خوب واقف ہوتا ہے۔

آیت 86 - سورہ الحجر: (إن ربك هو الخلاق العليم...) - اردو