سورہ الحجر: آیت 84 - فما أغنى عنهم ما كانوا... - اردو

آیت 84 کی تفسیر, سورہ الحجر

فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

اردو ترجمہ

اور اُن کی کمائی اُن کے کچھ کام نہ آئی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fama aghna AAanhum ma kanoo yaksiboona

آیت 84 کی تفسیر

آیت 84 فَمَآ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ وہ خوشحال قوم تھی مگر انہوں نے جو مال و اسباب جمع کر رکھا تھا وہ انہیں عذاب الٰہی سے بچانے کے لیے کچھ بھی مفید ثابت نہ ہوسکا۔اس سورة مبارکہ میں اب تک تین رسولوں کا ذکر ”انباء الرسل“ کے انداز میں ہوا ہے۔ ان میں سے حضرت شعیب اور حضرت صالح کا نام لیے بغیر ان کی قوموں کا ذکر کیا گیا ہے جب کہ حضرت لوط کا ذکر نام لے کر کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس حضرت ابراہیم کا ذکر یہاں بھی قصص النبیین کے انداز میں آیا ہے بالکل اسی طرح جس طرح سورة ہود میں آیا تھا۔

آیت 84 - سورہ الحجر: (فما أغنى عنهم ما كانوا يكسبون...) - اردو