سورہ الحجر: آیت 8 - ما ننزل الملائكة إلا بالحق... - اردو

آیت 8 کی تفسیر, سورہ الحجر

مَا نُنَزِّلُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَمَا كَانُوٓا۟ إِذًا مُّنظَرِينَ

اردو ترجمہ

ہم فرشتوں کو یوں ہی نہیں اتار دیا کرتے وہ جب اترتے ہیں تو حق کے ساتھ اترتے ہیں، اور پھر لوگوں کو مہلت نہیں دی جاتی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ma nunazzilu almalaikata illa bialhaqqi wama kanoo ithan munthareena

آیت 8 کی تفسیر

آیت 8 مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰۗىِٕكَةَ اِلَّا بالْحَقِّ یعنی یہ لوگ فرشتوں کو بلانا چاہتے ہیں یا اپنی شامت کو ؟ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ عاد وثمود اور قوم لوط پر فرشتے نازل ہوئے تو کس غرض سے نازل ہوئے ! انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ فرشتے جب کسی قوم پر نازل ہوتے ہیں تو آخری فیصلے کے نفاذ کے لیے نازل ہوتے ہیں۔

آیت 8 - سورہ الحجر: (ما ننزل الملائكة إلا بالحق وما كانوا إذا منظرين...) - اردو