سورہ الحجر: آیت 14 - ولو فتحنا عليهم بابا من... - اردو

آیت 14 کی تفسیر, سورہ الحجر

وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَظَلُّوا۟ فِيهِ يَعْرُجُونَ

اردو ترجمہ

اگر ہم اُن پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیتے اور وہ دن دہاڑے اُس میں چڑھنے بھی لگتے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Walaw fatahna AAalayhim baban mina alssamai fathalloo feehi yaAArujoona

آیت 14 کی تفسیر

ان کی سرکشی، ضد، ہٹ، خود بینی اور باطل پرستی کی تو یہ کیفیت ہے کہ بالفرض اگر ان کے لئے آسمان کا دروازہ کھول دیا جائے اور انہیں وہاں چڑھا دیا جائے تو بھی یہ حق کو حق کہہ کر نہ دیں گے بلکہ اس وقت بھی ہانک لگائیں گے کہ ہماری نظر بندی کردی گئی ہے، آنکھیں بہکا دی گئی ہیں، جادو کردیا گیا ہے، نگاہ چھین لی گئی ہے، دھوکہ ہو رہا ہے، بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

آیت 14 - سورہ الحجر: (ولو فتحنا عليهم بابا من السماء فظلوا فيه يعرجون...) - اردو