سورہ الحجر: آیت 13 - لا يؤمنون به ۖ وقد... - اردو

آیت 13 کی تفسیر, سورہ الحجر

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ ٱلْأَوَّلِينَ

اردو ترجمہ

وہ اِس پر ایمان نہیں لایا کرتے قدیم سے اِس قماش کے لوگوں کا یہی طریقہ چلا آ رہا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La yuminoona bihi waqad khalat sunnatu alawwaleena

آیت 13 کی تفسیر

آیت 13 لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَقَدْ خَلَتْ سُـنَّةُ الْاَوَّلِيْنَ انبیاء و رسل کے مخاطبین کا ہمیشہ سے یہی طریقہ رہا ہے۔ جس طرح ہم نے اپنے رسول محمد پر یہ ”الذکر“ نازل کیا ہے اسی طرح پہلے بھی ہم اپنے رسولوں پر کتابیں اور صحیفے نازل کرتے رہے ہیں ‘ مگر ان کی قوموں کے لوگ اکثر انکار ہی کرتے رہے۔

آیت 13 - سورہ الحجر: (لا يؤمنون به ۖ وقد خلت سنة الأولين...) - اردو