سورہ الحجر: آیت 12 - كذلك نسلكه في قلوب المجرمين... - اردو

آیت 12 کی تفسیر, سورہ الحجر

كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُۥ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ

اردو ترجمہ

مجرمین کے دلوں میں تو ہم اس ذکر کو اِسی طرح (سلاخ کے مانند) گزارتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kathalika naslukuhu fee quloobi almujrimeena

آیت 12 کی تفسیر

آیت 12 كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِيْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِيْنَ حق کی دعوت اپنی تاثیر کی وجہ سے ہمیشہ مخاطبین کے دلوں میں اتر جاتی ہے۔ چناچہ جو لوگ انبیاء کی دعوت کو ٹھکراتے رہے ‘ وہ اس کی حقانیت کو خوب پہچان لینے کے بعد ٹھکراتے رہے۔ اس لیے کہ حق کو حق تسلیم کرنے سے ان کے مفادات پر زد پڑتی تھی۔

آیت 12 - سورہ الحجر: (كذلك نسلكه في قلوب المجرمين...) - اردو