سورۃ الغاشیہ: آیت 7 - لا يسمن ولا يغني من... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورۃ الغاشیہ

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ

اردو ترجمہ

جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La yusminu wala yughnee min jooAAin

آیت 7 کی تفسیر

آیت 7{ لَّایُسْْمِنُ وَلَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍ۔ } ”جو نہ تو موٹا کرے اور نہ ہی بھوک مٹائے۔“ اسے کھانے سے نہ تو انہیں کوئی تقویت ملے گی اور نہ ہی بھوک کا احساس ختم ہوگا۔ کسی بھی غذا کے یہی دو فائدے ہوتے ہیں ‘ لیکن اہل جہنم کو اس کھانے سے ان میں سے کوئی فائدہ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ اب اگلی آیات میں نیک لوگوں کی کیفیت بیان کی جا رہی ہے :

آیت 7 - سورۃ الغاشیہ: (لا يسمن ولا يغني من جوع...) - اردو