سورۃ الغاشیہ: آیت 3 - عاملة ناصبة... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورۃ الغاشیہ

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ

اردو ترجمہ

سخت مشقت کر رہے ہونگے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

AAamilatun nasibatun

آیت 3 کی تفسیر

عاملة ناصبة (3:88) ” سخت مشقت کر رے ہوں گے ، تھکے جاتے ہوں گے “۔ دنیا میں وہ صرف اپنے نفس اور اپنی اولاد کے لئے جدوجہد کررہے ہوں گے ، دنیا اور دنیا کی طمع اور آز کے لئے تھکے ہوں گے۔ پھر آج انجام ان کے سامنے ہے کہ دنیا میں ان کو مل گیا جو ملنا تھا ، مگر آخرت میں تاریکی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ اب یہ آخرت کا سامنا ذلیل ہوکر کررہے ہیں ، تنگ ہیں ، خائب و خاسر ہیں اور مایوس ہیں۔ اور اس ذلت اور خواری کے ساتھ پھر درد ناک عذاب۔

تصلی ................ حامیة (4:88) ” شدید آگ میں جھلس رہے ہوں گے “۔ یہ اس کا مزہ چکھیں گے اور مشقتیں برداشت کریں گے۔

آیت 3 - سورۃ الغاشیہ: (عاملة ناصبة...) - اردو