سورۃ الغاشیہ: آیت 24 - فيعذبه الله العذاب الأكبر... - اردو

آیت 24 کی تفسیر, سورۃ الغاشیہ

فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ

اردو ترجمہ

تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

FayuAAaththibuhu Allahu alAAathaba alakbara

آیت 24 کی تفسیر

آیت 24{ فَیُعَذِّبُہُ اللّٰہُ الْعَذَابَ الْاَکْبَرَ۔ } ”تو اس کو اللہ عذاب دے گا سب سے بڑا عذاب۔“ بلاشبہ اللہ کے رسول ﷺ نے اللہ تعالیٰ کا کلام اور پیغام اپنی بےداغ اور مثالی سیرت کی گواہی کے ساتھ امت تک اس انداز میں پہنچا دیا ہے کہ حق کو سمجھنے کے بارے میں کہیں کوئی ابہام نہیں رہا۔ اب اس کے بعد بھی جو شخص حق سے منہ موڑے گا تو وہ گویا حق کو حق سمجھتے ہوئے اسے ٹھکرائے گا اور اس سے یہی ثابت ہوگا کہ اس کے اندر بھلائی اور خیر کی کوئی رمق موجود ہی نہیں۔ چناچہ ایسا ہر شخص اللہ تعالیٰ کی طرف سے شدید ترین عذاب کا مستحق ہے۔

آیت 24 - سورۃ الغاشیہ: (فيعذبه الله العذاب الأكبر...) - اردو