سورۃ الفجر: آیت 20 - وتحبون المال حبا جما... - اردو

آیت 20 کی تفسیر, سورۃ الفجر

وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّا جَمًّا

اردو ترجمہ

اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Watuhibboona almala hubban jamman

آیت 20 کی تفسیر

آیت 20{ وَّتُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا۔ } ”اور تم مال سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہو۔“ دنیوی مال و دولت کی محبت تمہارے دلوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سورتوں کے اس جوڑے یعنی سورة الفجر اور سورة البلد میں نزول قرآن سے قبل کے عرب معاشرے کے تمدن اور رسم و رواج کی جھلکیاں نظر آتی ہیں۔ مثلاً طاقتوروں کے میراث کو زبردستی ہڑپ کر جانے ‘ مال و دولت کی غیر معمولی محبت اور اسی محبت کی وجہ سے خدمت خلق کے کاموں سے پہلوتہی کرنے کی مثالیں اس معاشرے میں عام تھیں۔

آیت 20 - سورۃ الفجر: (وتحبون المال حبا جما...) - اردو