سورۃ البروج: آیت 4 - قتل أصحاب الأخدود... - اردو

آیت 4 کی تفسیر, سورۃ البروج

قُتِلَ أَصْحَٰبُ ٱلْأُخْدُودِ

اردو ترجمہ

کہ مارے گئے گڑھے والے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qutila ashabu alukhdoodi

آیت 4 کی تفسیر

اس کے بعد اخدود (گڑھوں) کی تشریح کی جاتی ہے کہ وہ کیا ہیں ؟ وہ آگ ہے بڑھکتی ہوئی ، دراصل انہوں نے زمین کے اندر گڑھے بنوائے تھے ان میں آگ جلائی تھی اور ان کو آگ سے بھر دیا تھا ، یوں گڑھوں کو دہکتی ہوئی آگ بنایا گیا۔ یعنی وہ گڑھے دہکتی ہوئی آگ سے بھرے ہوئے تھے۔

” گڑھوں والے قتل ہوئے “ وہ قتل ہونے اور اسی طرح جلائے جانے کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے جب یہ ظلم کیا تو وہ کیسے حالات میں تھے ؟

آیت 4{ قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ۔ } ”ہلاک ہوگئے وہ کھائیوں والے۔“ ”اصحاب الاخدود“ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے خندقیں کھودیں اور اہل ایمان کو ان خندقوں میں ڈال کر جلایا۔ بظاہر تو وہاں اہل ایمان ہلاک ہوئے تھے لیکن وہ تو اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر کے آخرت کی نعمتوں اور کامیابیوں کے مستحق ٹھہرے اور واقعتا ہلاکت اور بربادی ان لوگوں کے حصے میں آئی جنہوں نے خندقیں کھود کر اہل ایمان کو ان میں ڈال کر جلایا۔

آیت 4 - سورۃ البروج: (قتل أصحاب الأخدود...) - اردو