سورۃ البروج: آیت 2 - واليوم الموعود... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورۃ البروج

وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ

اردو ترجمہ

اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waalyawmi almawAAoodi

آیت 2 کی تفسیر

والیوم الموعود (2:85) ” اور قسم ہے اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے “۔ یہ وہ دن ہے جس میں دنیا کے اعمال اور واقعات کے فیصلے ہوں گے۔ اس دنیا میں جس نے جو کمایا ہوگا ، اس کی جزاء و سزا ہوگی۔ اور اس دن کو الیوم الموعود اس لئے کہا گیا کہ اس کے آنے کا اللہ نے وعدہ فرمایا تھا کہ اس دن حساب کے بعد جزاء وسزا ہوگی اور جن لوگوں پہ دنیا میں زیادتی ہوئی یا جنہوں نے کسی پر زیادتی کی اس دن تک اللہ نے ان کو مہلت دی اور یہ ایک عظیم دن ہوگا ، جس کا لوگوں کو انتظار ہے تاکہ وہ دیکھیں کہ اس کے اندر کیا فیصلے ہوتے ہیں۔

آیت 2{ وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ۔ } ”اور قسم ہے اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے۔“ یعنی قیامت کا دن ‘ جو آکر رہے گا۔

آیت 2 - سورۃ البروج: (واليوم الموعود...) - اردو