سورۃ البیینہ: آیت 7 - إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورۃ البیینہ

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ أُو۟لَٰٓئِكَ هُمْ خَيْرُ ٱلْبَرِيَّةِ

اردو ترجمہ

جو لوگ ایمان لے آئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، وہ یقیناً بہترین خلائق ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati olaika hum khayru albariyyati

آیت 7 کی تفسیر

آیت 7{ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لا } ”اس کے برعکس وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے“ { اُولٰٓئِکَ ہُمْ خَیْرُالْبَرِیَّۃِ۔ } ”یہی بہترین خلائق ہیں۔“ اَللّٰھُمَّ رَبَّـنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ ! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان لوگوں میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین !

آیت 7 - سورۃ البیینہ: (إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات أولئك هم خير البرية...) - اردو