سورۃ العصر: آیت 2 - إن الإنسان لفي خسر... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورۃ العصر

إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَفِى خُسْرٍ

اردو ترجمہ

انسان درحقیقت بڑے خسارے میں ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna alinsana lafee khusrin

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2{ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ۔ } ”یقینا انسان خسارے میں ہے۔“ اگلی آیت میں اس نقصان اور خسارے سے بچائو کے لیے چارشرائط بتائی گئی ہیں ‘ لیکن ان میں سے کوئی ایک یا دو یا تین شرائط پوری کردینے سے مذکورہ خسارے سے بچنے کی امید نہیں کی جاسکتی۔ کامیابی کے لیے بہرحال چاروں شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے۔

آیت 2 - سورۃ العصر: (إن الإنسان لفي خسر...) - اردو