سورۃ الانبیاء: آیت 2 - ما يأتيهم من ذكر من... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورۃ الانبیاء

مَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّن رَّبِّهِم مُّحْدَثٍ إِلَّا ٱسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ

اردو ترجمہ

ان کے پاس جو تازہ نصیحت بھی ان کے رب کی طرف سے آتی ہے اُس کو بہ تکلف سنتے ہیں اور کھیل میں پڑے رہتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ma yateehim min thikrin min rabbihim muhdathin illa istamaAAoohu wahum yalAAaboona

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2 مَا یَاْتِیْہِمْ مِّنْ ذِکْرٍ مِّنْ رَّبِّہِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْہُ وَہُمْ یَلْعَبُوْنَ ”جب بھی ان کی طرف کوئی نئی وحی آتی ہے ‘ کوئی نئی سورت نازل ہوتی ہے تو وہ اسے اپنے مخصوص لا ابالیانہ انداز میں ہی سنتے ہیں۔ وہ اللہ کے کلام کی طرف کبھی بھی سنجیدگی سے متوجہ نہیں ہوتے۔

آیت 2 - سورۃ الانبیاء: (ما يأتيهم من ذكر من ربهم محدث إلا استمعوه وهم يلعبون...) - اردو