سورۃ الانبیاء: آیت 14 - قالوا يا ويلنا إنا كنا... - اردو

آیت 14 کی تفسیر, سورۃ الانبیاء

قَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ

اردو ترجمہ

کہنے لگے "ہائے ہماری کم بختی، بے شک ہم خطا وار تھے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo ya waylana inna kunna thalimeena

آیت 14 کی تفسیر

آیت 14 قَالُوْا یٰوَیْلَنَآ اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیْنَ ”چونکہ اس وقت تک حقیقت ان پر منکشف ہوچکی تھی اس لیے انہوں نے بڑی حسرت سے اعتراف کیا کہ حق کو جھٹلا کر اور اللہ تعالیٰ کی نا فرمانیوں کا ارتکاب کر کے انہوں نے خود ہی اپنی جانوں پر ستم ڈھایا تھا۔

آیت 14 - سورۃ الانبیاء: (قالوا يا ويلنا إنا كنا ظالمين...) - اردو