سورۃ الانبیاء: آیت 13 - لا تركضوا وارجعوا إلى ما... - اردو

آیت 13 کی تفسیر, سورۃ الانبیاء

لَا تَرْكُضُوا۟ وَٱرْجِعُوٓا۟ إِلَىٰ مَآ أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْـَٔلُونَ

اردو ترجمہ

(کہا گیا) "بھاگو نہیں، جاؤ اپنے انہی گھروں میں اور عیش کے سامانوں میں جن کے اندر تم چین کر رہے تھے، شاید کہ تم سے پوچھا جائے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La tarkudoo wairjiAAoo ila ma otriftum feehi wamasakinikum laAAallakum tusaloona

آیت 13 کی تفسیر

لاترکضوا وارجعوآ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تسئلون (12 : 31) ” بھاگو نہیں ‘ جائو اپنے انہی گھروں اور عیش کے سامانوں میں جن کے اندر تم چین کررہے تھے ‘ شاید کہ تم سے پوچھا جائے گا “۔ یہ تو تمہارا گائوں ہے اس سے مت بھاگو۔ اس کے اندر وہ سب سازو سامان ہے اور اس کے اندر تمہارے وہ مسکن ہیں ‘ جن میں تم عیش پرستیاں کرتے تھے۔ واپس ہو جائو شاید کہ تم سے پوچھا جائے کہ تم نے یہ دولت کن امور میں خرچ کی۔ اس سوال کا وہ جواب کیا دیں ؟ یہ تو ان کے ساتھ ایک سنجیدہ مذاق تھا۔

اب ذرا تھکتے ہیں تو اب ان کو سمجھ آتی ہے کہ عذاب الٰہی نے تو انہیں گھیر لیا ہے اور اب یہ بھگدڑ انہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ یہ دوڑ انہیں دائرہ عذاب سے باہر نہیں ناکل سکتی تو اب وہ بدل جاتے ہیں ‘ جرم کا اعتراف کرتے ہیں ‘ توبہ و استغفار کرتے ہیں۔

قالوا یویلنآ انا کنا ظلمین (12 : 41) ” ہائے ہماری کم بختی ‘ بیشک ہم خطا کار تھے “۔ لیکن اب کیا ہو سکتا ہے ‘ اب تو مہلت کی گھڑی ختم ہوچکی ہے۔ اب تو وہ جو چاہیں کہتے رہیں۔ اب یہ لوگ مرنے تک اقرار جرم کرتے رہیں ‘ توبہ کرتے رہیں۔ کوئی فائدہ نہ ہوگا۔

آیت 13 لَا تَرْکُضُوْا وَارْجِعُوْٓا اِلٰی مَآ اُتْرِفْتُمْ فِیْہِ وَمَسٰکِنِکُمْ لَعَلَّکُمْ تُسْءَلُوْنَ ”شاید وہاں تمہیں اپنا کوئیُ پرسان حال یا خبر گیری کرنے والا مل جائے۔

آیت 13 - سورۃ الانبیاء: (لا تركضوا وارجعوا إلى ما أترفتم فيه ومساكنكم لعلكم تسألون...) - اردو