سورۃ الانبیاء: آیت 12 - فلما أحسوا بأسنا إذا هم... - اردو

آیت 12 کی تفسیر, سورۃ الانبیاء

فَلَمَّآ أَحَسُّوا۟ بَأْسَنَآ إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ

اردو ترجمہ

جب اُن کو ہمارا عذاب محسُوس ہوا تو لگے وہاں سے بھاگنے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Falamma ahassoo basana itha hum minha yarkudoona

آیت 12 کی تفسیر

فلمآاحسوا بأ سنآ اذا ھم منھا۔۔۔۔ (12 : 21) ” جب ان کو ہمارا عذاب محسوس ہوا تو لگے وہاں سے بھاگنے “۔ یعنی گائوں سے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ ان کو معلوم ہوگیا کہ عذاب الٰہی آگیا ‘ گویا یہ بھاگ دوڑ ان کو عذاب الٰہی سے بچا لے گی۔ گویا وہ اس قدر تیز بھاگ سکتے ہیں کہ عذاب الٰہی ان سے پیچھے رہ جائے گا ‘ لیکن ان کی یہ بھگدڑ ایسی ہی ہے جس طرح چوہا پنجرے میں دوڑتا ہے۔ وہ بغیر سوچ اور بغیر کسی شعور کے دوڑتا ہے۔

آیت 12 فَلَمَّآ اَحَسُّوْا بَاْسَنَآ ”جب عذاب کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور انہیں احساس ہوگیا کہ اب واقعی عذاب آنے والا ہے تو :

آیت 12 - سورۃ الانبیاء: (فلما أحسوا بأسنا إذا هم منها يركضون...) - اردو