سورۃ العلق: آیت 2 - خلق الإنسان من علق... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورۃ العلق

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِنْ عَلَقٍ

اردو ترجمہ

جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Khalaqa alinsana min AAalaqin

آیت 2 کی تفسیر

اس کے بعد اس کائنات میں انسان کی تخلیق اور انسانی دور کے آغاز کی حقیقت کو لیا گیا۔

خلق الانسان من علق (2:96) ” جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی “۔ خون کے ایک نکتے سے ، جو جامد تھا اور رحم کی دیواروں کے ساتھ چیک کیا تھا۔ یہ تھا انسان کی پیدائش کا نقطہ آغاز جس کی ساخت بہت سادہ ہے ، اس انداز تخلیق سے دو باتیں آتی ہیں ، ایک یہ کہ اللہ بڑا کریم ہے اور دوسری یہ اس کی قدرت خود اس کی تخلیق سے عیاں ہے ، کرم یہ ہے کہ اس نے خون کے جمے ہوئے اس نکتے ، خوردبنی نکتے کو انسان کے مقام تک پہنچایا جو پڑھتا پڑھاتا ہے۔

آیت 2 - سورۃ العلق: (خلق الإنسان من علق...) - اردو