سورۃ العلق: آیت 18 - سندع الزبانية... - اردو

آیت 18 کی تفسیر, سورۃ العلق

سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ

اردو ترجمہ

ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

SanadAAu alzzabaniyata

آیت 18 کی تفسیر

سندع الزبانیة (18:96) ” ہم بھی فرشتوں کو بلالیں گے “۔ جو بہت سخت خو اور سخت گرفت والے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسے معرکے کا انجام ان کی خواری ہی ہوگا۔

یہ سورة ایسے متوقع اور خوفناک منظر پر ختم ہوتی ہے۔ اس منظر پر اہل ایمان کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ایمان اور اسلام پر ثابت قدم رہیں اور اللہ کے احکام کی اطاعت کرتے رہیں۔

آیت 18 - سورۃ العلق: (سندع الزبانية...) - اردو