سورۃ الاعلیٰ: آیت 9 - فذكر إن نفعت الذكرى... - اردو

آیت 9 کی تفسیر, سورۃ الاعلیٰ

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ

اردو ترجمہ

لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fathakkir in nafaAAati alththikra

آیت 9 کی تفسیر

آیت 9{ فَذَکِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّکْرٰی۔ } ”تو آپ ﷺ یاد دہانی کراتے رہیے ‘ اگر یاد دہانی فائدہ دے۔“ اس آیت کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ﷺ انذار و تذکیر کا فریضہ تبھی سرانجام دیں جب مخاطب کو اس سے کچھ فائدہ ہو رہا ہو یعنی وہ اس تذکیر کا اثر قبول کر رہا ہو۔ چناچہ اگلی آیت میں اس حوالے سے وضاحت کردی گئی ہے۔

آیت 9 - سورۃ الاعلیٰ: (فذكر إن نفعت الذكرى...) - اردو