سورۃ الاعلیٰ: آیت 7 - إلا ما شاء الله ۚ... - اردو

آیت 7 کی تفسیر, سورۃ الاعلیٰ

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ

اردو ترجمہ

سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Illa ma shaa Allahu innahu yaAAlamu aljahra wama yakhfa

آیت 7 کی تفسیر

آیت 7{ اِلَّا مَا شَآئَ اللّٰہُ } ”سوائے اس کے کہ جو اللہ چاہے۔“ یہاں یہ کلمہ استثناء صرف اللہ تعالیٰ کی قدرت کے اظہار کے لیے آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے ‘ اس کے حکم اور اذن کے بغیر کوئی کچھ بھی نہیں کرسکتا۔ اگر اللہ تعالیٰ کسی کے حافظہ سے کوئی چیز محو کرنا چاہے تو وہ لاکھ اسے یاد کرتا رہے ‘ یاد نہیں رکھ سکے گا۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ قرآن مجید کی کوئی آیت حضور ﷺ بھول بھی گئے تھے۔ اس لحاظ سے اس جملے کی مثال سورة الزخرف کی اس آیت جیسی ہے : { قُلْ اِنْ کَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَـدٌق فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ۔ } ”اے نبی ﷺ ! آپ ان سے کہیے کہ اگر رحمن کا کوئی بیٹا ہوتا تو سب سے پہلا اس کی عبادت کرنے والا میں ہوتا“۔ ظاہر ہے یہ کلام پرزور دینے کا ایک انداز ہے اور اس کا مقصد انتہائی ُ پرزور انداز میں یہ ثابت کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہرگز ہرگز کسی کو اپنا بیٹا نہیں بنایا۔ { اِنَّہٗ یَعْلَمُ الْجَہْرَ وَمَا یَخْفٰی۔ } ”یقینا وہ جانتا ہے اونچی آواز میں کہی گئی بات کو بھی اور جو مخفی رکھی جائے اسے بھی۔“

آیت 7 - سورۃ الاعلیٰ: (إلا ما شاء الله ۚ إنه يعلم الجهر وما يخفى...) - اردو