سورۃ الاعلیٰ: آیت 12 - الذي يصلى النار الكبرى... - اردو

آیت 12 کی تفسیر, سورۃ الاعلیٰ

ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ

اردو ترجمہ

جو بڑی آگ میں جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allathee yasla alnnara alkubra

آیت 12 کی تفسیر

الذی .................... ولا یحی (13:87) ” جو بڑی آگ میں جائے گا اور نہ اس میں مرے گا اور نہ جئے گا “۔ یہ بڑی آگ کیا ہے ؟ جہنم کی آگ۔ جس کی شدت بڑی ہوگی ، جس کے زمانے بڑے ہوں گے ، جس کی ضخامت بڑی ہوگی جس میں رہائش طویل ہوگی۔ اس میں نہ مرمٹ سکے گا کہ احساس عذاب نہ رہے اور نہ زندہ رہے گا کہ آرام سے ہو بلکہ دائمی عذاب ہوگا اور وہاں لوگ موت کو اس طرح چاہیں گے جس طرح یہاں بڑی بڑی خواہشات کے پیچھے مرتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں نجات ہے ، فلاح ہے ، پاکیزگی اور نصیحت ہے۔

آیت 12 - سورۃ الاعلیٰ: (الذي يصلى النار الكبرى...) - اردو