سورۃ الاعلیٰ: آیت 11 - ويتجنبها الأشقى... - اردو

آیت 11 کی تفسیر, سورۃ الاعلیٰ

وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى

اردو ترجمہ

اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wayatajannabuha alashqa

آیت 11 کی تفسیر

ویتجنبھا الا شقی (11:87) ” اور اس سے گریز کرے گا انتہائی بدبخت “۔ جو شخص بدنصیب ہوگا وہ نصیحت سے دور ہوگا۔ لہٰذا ایسا شخص نہ نصیحت کی بات سنے گا اور نہ اس سے استفادہ کرے گا وہ بدنصیب ہوگا۔ مطلق بدنصیب۔ جس کے اندر بدبختی اعلیٰ درجے پر ہو ، یعنی انتہائی بدبخت۔ اپنی گری ہوئی روح کی وجہ سے بدبخت ، اس کائنات کے حقائق کا احساس نہ کرنے کی وجہ سے بدبخت۔ اس کائنات کے اندر پائے جانے والے شواہد کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بدبخت ، اشارات کائنات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بدنصیب ، جو نہایت حرص سے اس دنیا کے خقیر مفادات کے پیچھے بھاگ رہا ہو ، اس کے لئے ہلکان ہورہا ہو ، اور آخرت کا بدبخت کہ وہاں اس کے نصیب میں دائمی جہنم ہوگی جس کے زمانوں کی کوئی انتہا نہ ہوگی۔

آیت 11 - سورۃ الاعلیٰ: (ويتجنبها الأشقى...) - اردو