سورہ عبسہ: آیت 21 - ثم أماته فأقبره... - اردو

آیت 21 کی تفسیر, سورہ عبسہ

ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ

اردو ترجمہ

پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma amatahu faaqbarahu

آیت 21 کی تفسیر

ثم ................ فاقبرہ (21:80) ” پھرا سے موت دی اور قبر میں پہنچایا “۔ لہٰذا جس طرح اس کا آنا اللہ کے امر سے ہے ، اس کا یہ انجام بھی اللہ کے امر سے ہے۔ اللہ نے جب چاہا اسے زندگی میں لے آیا اور جب چاہا زندگی کا سلسلہ ختم کردیا۔ اور قبر کے پیٹ میں رکھوادیا۔ یہ قبر بھی اس کے لئے اس کی شرافت کی خاطر اور اس پر مہربانی کرتے ہوئے مقرر کی۔ یوں نہ چھوڑا کہ جہاں مرجائے ، وہیں چھوڑ دیا جائے اور جانور اسے نوچتے رہیں۔ انسان کی فطرت میں یہ بات رکھ دی کہ مردہ انسانوں کی لاش کو قبر میں چھپایا جائے۔ یہ بھی اللہ کی تدبیر اور تقدیر اور احکام کا ایک حصہ ہے کہ مردوں کو دفن کیا جائے۔ اور جب اللہ کی مشیت کے مطابق باز پرس کا وقت آپہنچے گا تو اسے دوبارہ زمین سے اٹھا دیا جائے گا اور یہ بھی اللہ کے حکم سے ہوگا۔

آیت 21 - سورہ عبسہ: (ثم أماته فأقبره...) - اردو