سورہ عبسہ: آیت 20 - ثم السبيل يسره... - اردو

آیت 20 کی تفسیر, سورہ عبسہ

ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ

اردو ترجمہ

پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma alssabeela yassarahu

آیت 20 کی تفسیر

ثم ................ یسرہ (20:80) ” پھر اس کے لئے راہ میسر کی “۔ زندگی کی راہ یا ہدایت کی راہ ۔ زندگی کی راہ یا ہدایت کی راہوں پر چلنے کے لئے اس کے اندر استعداد اور صلاحتیں ودیعت فرمائیں۔ اور جب زندگی کا یہ سفر ختم ہوا تو یہ انسان بھی اس انجام تک جاپہنچا جس تک تمام زندہ مخلوق کو پہنچنا ہے۔ اس انجام تک پہنچنے سے رکنا اس کے اختیار میں نہیں ہے اور اس انجام سے کوئی راہ فرار نہیں ہے۔

آیت 20{ ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَہٗ۔ } ”پھر آسان کردیا اس پر راستہ۔“ یعنی اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں ایسا ماحول فراہم کیا ہے اور اسے ایسی سہولیات سے نوازا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں زندگی بسر کرنا اس کے لیے بہت آسان ہوگیا ہے۔ اس آیت کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ ماں کے پیٹ سے انسان کے دنیا میں آنے کا راستہ اللہ تعالیٰ نے آسان کردیا ہے۔ یعنی وضع حمل کا بظاہر انتہائی پیچیدہ اور مشکل مرحلہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے آسان ہوگیا ہے۔

آیت 20 - سورہ عبسہ: (ثم السبيل يسره...) - اردو