سورہ عبسہ: آیت 10 - فأنت عنه تلهى... - اردو

آیت 10 کی تفسیر, سورہ عبسہ

فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ

اردو ترجمہ

اس سے تم بے رخی برتتے ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faanta AAanhu talahha

آیت 10 کی تفسیر

فانت ................ تلھی (10:80) ” آپ اس سے بےرخی برتتے ہیں “۔ یہ نہایت ہی شدید عتاب ہے تلہی کے معنی کسی شخص کو چھوڑ کر دوسری طرف مشغول ہونا۔

اب اس عتاب کا لہجہ ذرا اور سخت ہوجاتا ہے اور جھڑکی اور سختی سے تردید کے مقام تک قہنچ جاتا ہے۔

کلا ہرگز نہیں ، یہ ممکن نہیں ، یہ ایک ایسا انداز خطاب ہے جس پر غور کرنا چاہئے ، ایسا ہرگز نہ ہوگا۔

اس کے بعد دعوت اسلامی کی حقیقت ، اس کی عظمت اور اس کی بلندی کو بیان کیا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسی دعوت ہے جو کسی کی محتاج نہیں ہے۔ اس کو کسی کی سند اور سہارے کی ضرورت نہیں ہے اور اس دعوت کی نظر میں وہی شخص قابل لحاظ ہے جو دعوت اسلامی کو صرف دعوت کی خاطر قبول کرتا ہے ، دنیا میں اس کے حالات اور اس کی حیثیت جو بھی ہو۔

آیت 10 - سورہ عبسہ: (فأنت عنه تلهى...) - اردو